Tuesday, May 21, 2024

امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ریاستی سینیٹر منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ریاستی سینیٹر منتخب
November 4, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ریاستی سینیٹر منتخب ہو گئے۔ امریکی ریاست ڈیلاور سے خواجہ سرا سارا میک برائڈ سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی خواجہ سرا سارا میک برائڈ نے ری پبلکن امیدوارسٹیو واشنگٹن کو شکست دی۔ امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ  اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔ انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ دوسری طرف نارتھ ڈاکوٹا میں کووڈ سے انتقال کر جانیوالا امیدوار بھی جیت گیا۔ ریپبلکن امیدوار ڈیوڈ اینڈہل ریاستی اسمبلی کی نشست کا امیدوار تھا۔