Thursday, March 28, 2024

امریکی بدمعاشی ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے ، چین

امریکی بدمعاشی ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے ، چین
July 9, 2019
بیجنگ (92 نیوز) ایران اور امریکا  میں کشیدگی   سے متعلق چین کا کہنا ہے کہ امریکی  بد معاشی  ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دباؤ ایرانی جوہری بحران کی بنیادی وجہ ہے ۔ چین نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شرائط کو پورا نہ کرنے کے فیصلے پربھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔