Tuesday, April 23, 2024

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحری بیڑے کے فلائیٹ ڈیک پر تباہ ہو گیا

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحری بیڑے کے فلائیٹ ڈیک پر تباہ ہو گیا
October 19, 2018
منیلا (92 نیوز) امریکی بحریہ کا ایم ایچ 60 سی ہاک ہیلی کاپٹر بحری بیڑے کے فلائیٹ ڈیک پر تباہ ہو گیا۔ امریکی نیوی پریس سروس کا کہنا تھا کہ سی ہاک ہیلی کا پٹر نے بحری بیڑے یو ایس ایس رونلڈ ریگن سے ابھی اڑان  بھری ہی تھی کہ تباہ ہو گیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ نیوی پریس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امریکی بحریہ کا ہیلی کا پٹرفلپائنی سمندر میں معمول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔