Sunday, September 8, 2024

  امریکی بحریہ کا تقریباً ایک صدی قبل لاپتہ ہونیوالے جہاز کا ملبہ مل گیا

  امریکی بحریہ کا تقریباً ایک صدی قبل لاپتہ ہونیوالے جہاز کا ملبہ مل گیا
March 24, 2016
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کا تقریباً ایک صدی قبل  لاپتہ ہو نیوالے  جہاز کا ملبہ کیلیفورنیا کے قریب سمندر سے مل گیا ہے جس سے لاپتہ ہونے کا معمہ بھی حل ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی بحریہ کا جہاز جس میں بحریہ کے چھپن افسر اور جوان سوار تھے  پچیس مارچ  انیس سو  اکیس کو   سان فرانسسکو سے روانہ ہوا تھا جسے ہوائی  سے ہوتے ہوئے سمووا پہنچنا تھا لیکن سمندری طوفان کا شکار ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ امریکا کے سمندر اور ماحولیات سے متعلق قومی محکمے اور بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایس کونسٹیگاکا ملبہ سان فرانسسکو کے مغرب میں واقع  فیرا لونز آئی لینڈ   کے قریب سمندر میں ملا ہے اور یہ واحد امریکی جہاز تھا جو زمانہ امن میں لاپتہ ہوا اور اس کا سرغ نہیں ملا تھا ۔ جہاز کی زیر آب فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ملبہ سمندر کی تہہ میں پڑا ہےتاہم اس کے لکڑی   کے عرشے اور دیگر اوپری حصے   طویل عرصے تک زیر آب رہنے کی بنا پر ختم ہو چکے ہیں،،ملبےسے کوئی  انسانی باقیات  نہیں ملیں۔