Saturday, May 11, 2024

امریکی بحریہ نے 300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ معطل کر دی

امریکی بحریہ نے 300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ معطل کر دی
December 11, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی بحریہ نے فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ کے واقعہ  کے بعد 300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ معطل کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے امریکی بحریہ نے فلوریڈا میں نیول ائیر بیس پر ہونے والے واقعہ کے پیش نظر  نیول ائیر اسٹیشنز پر سعودی عرب کے  300 طلبا کی ٹریننگ روک دی گئی ہے۔ رواں ماہ چھ  دسمبر کو ایک سعودی سیکنڈ لیفٹیننٹ نے پینساکولا نیول بیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔