Sunday, May 19, 2024

امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر کمائی میں سب پر بازی لے گئے

امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر کمائی میں سب پر بازی لے گئے
July 17, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) پیسے کی کمائی میں  امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر سب پر بازی لے گئے ،فوربز میگزین نے 2018 میں  سب سے زیادہ کما ؤ پوت شخصیات  کی فہرست جاری کر دی ،لیونل میسی  آٹھویں ،کرسٹیانو رونالڈو دسویں   نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز میگزین نے 2018 کی سب سے زیادہ  کما ؤ پوت شخصیات کی فہرست جاری کردی  ،کمائی کےدوڑ میں  فلوئیڈ مے ویدر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔امریکی باکسر نے رواں سال 285 ملین ڈالر کمائے ۔ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا 111 ملین ڈالر کیساتھ آٹھویں جب کہ کرسٹیانورونالڈو 108 ملین ڈالر کیاستھ دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ آئرلینڈ کےمکسڈ مارشل آرٹ فائٹرکونر میک کریگر نے 99 ملین ڈالر  اپنی جیب میں ڈالے ، سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کے اکاؤنٹ میں 77 .2 ملین  کی کمائی آئی۔