Thursday, April 18, 2024

امریکی باکس آفس پر‘‘دی رائز آف سکائی واکر’’ کا راج برقرار

امریکی باکس آفس پر‘‘دی رائز آف سکائی واکر’’ کا راج برقرار
December 23, 2019

لاس اینجلس (92 نیوز) خلائی جنگ پر بنی فلم سب پربازی لے گئی، امریکی باکس آفس پر‘‘دی رائز آف سکائی واکر’’ کا راج برقرار ہے، اسٹارز وارز فلم نے صرف تین روز میں سترہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کمالیے۔

خلائی جنگ چھڑ گئی، سٹاروارز کی آخری کڑی دی رائز آف سکائی واکر بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہی، فلم صرف تین روز میں سترہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

کبھی ریگستان تو کبھی برف پوش پہاڑ، جادوئی بورڈ کا کھیل امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آگیا، ایکشن مووی جمانجی نیکسٹ لیول نے اس ہفتے مزید دو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

دو شہزادیوں کی داستان دم توڑنے لگی، ڈزنی کی اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے، فلم کی مجموعی کمائی اڑتیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔