Saturday, May 4, 2024

امریکی باکس آفس پر ”موکنگ جے“ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

امریکی باکس آفس پر ”موکنگ جے“ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
December 14, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر ”ہنگر گیمز:موکنگ جے“ پارٹ ٹو کا قبضہ برقرار ہے جبکہ رون ہاورڈ کی فلم ”ان دی ہارٹ آف سی“ کی لٹیا ریلیز کے پہلے ہفتے ہی ڈوبتی نظر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”ہنگر گیمز ،موکنگ جے“ کی باکس آفس پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی گیارہ اعشاریہ تین ملین ڈالر کا کاروبار کر کے سر فہرست ہے۔ رواں ہفتے ریلیز ہونیوالی سمندر کی تباہی کے بارے میں فلم ”ان دی ہارٹ آف سی“ شائقین کو اپنی طرف مائل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے صرف گیارہ ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جو کسی نئی فلم کی مایوس کن کارکردگی ہے۔ اینی میٹڈ فلم ”گڈ ڈائنو سار“ تیسرے نمبر پر ہے جس نے پچھلے ہفتے دس اعشاریہ پانچ ملین کا کاروبار کیا اور ریلیز کے بعد سے نواسی اعشاریہ سات ملین ڈالر کما چکی ہے۔