Friday, April 19, 2024

امریکی باکس آفس پر فنٹاسٹِک بیِسٹس کا جادو چل گیا

امریکی باکس آفس پر فنٹاسٹِک بیِسٹس کا جادو چل گیا
November 19, 2018
لاس انجلس (92 نیوز) امریکی باکس آفس پر جادو چل گیا۔ فینٹسی فلم " فنٹاسٹِک بیِسٹس :دی کرائمز آف گرِنڈل والڈ "نے  باسٹھ ملین ڈالر کما کر پہلی  پوزیشن سنبھال لی۔ ایڈونچر سے بھرپور فینٹسی فلم  فنٹاسٹک بیِسٹس :دی کرائمز اور گرِنڈل والڈ کا امریکی باکس آفس پر کھڑکی توڑ آغاز ہو گیا۔ فلم نے ریلیز  کے ابتدائی  تین دنوں میں  باسٹھ ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔ شرارتی اور غصیلے سبز مونسٹر پر مبنی  اینی میٹڈ فلم " دی گرِنچ   "اڑتیس ملین ڈالر کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ معروف  برطانوی میوزک بینڈ "کوئین" کی داستان پر بنائی گئی فلم  "بوہیمئن ریپسوڈی  " تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم نے رواں ہفتے پندرہ اعشاریہ سات ملین ڈالر کمائے۔ اسی طرح  کامیڈی فلم اِنسٹنٹ فیملی   اور تھرلر فلم  وِیڈوز بالترتیب  چوتھے اور پانچویں نمبر پر  رہی۔