Thursday, March 28, 2024

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم کوکو کا راج،50 ملین ڈالرز کمالیے

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم کوکو کا راج،50 ملین ڈالرز کمالیے
November 27, 2017

نیو یارک (92 نیوز) شرارتی بھوتوں نے امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز کی حکمرانی ختم کردی۔ اینی میٹڈ فلم کوکو نے پچاس ملین ڈالرز کمالیے، جسٹس لیگ دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

ایک بچے اور بھوتوں کے درمیان دوستی کی کہانی پر بنائی گئی فلم کوکو نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم نے ابتدائی تین دنوں میں پچاس ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

جسٹس لیگ نے دوسرے ہفتے میں چالیس ملین ڈالرز کمائے،سپر ہیرو فلم اب تک چار سو ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

تیسرے نمبر پر موجود ڈرامہ فلم ونڈر نے مزید بیس ملین ڈالرز  کمالیے۔ اس کے علاوہ تھور ریگناروک  نے سولہ ملین  اور  ڈیڈی ہوم پارٹ ٹو  نے تیرہ ملین ڈالرز  کا بزنس کیا۔