Friday, May 3, 2024

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ کا راج، جراسک ورلڈ دوسرے نمبر پر، ٹرمینیٹر جینیسز نے تیسری پوزیشن سنبھال لی

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ کا راج، جراسک ورلڈ دوسرے نمبر پر، ٹرمینیٹر جینیسز نے تیسری پوزیشن سنبھال لی
July 6, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ کامیڈی فلم ان سائیڈ آؤٹ نے دھوم مچا دی۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ نے اس ہفتے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ چار کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھال لی اور چار ہزار سے زائد سینما گھروں سے مجموعی طور پر چوبیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ چار کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ باکس آفس میں دوسرے نمبر پر رہی اور مجموعی طور پر چھپن کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔ جراسک ورلڈ اب تک مجموعی بزنس کے حوالے سے چوتھی بڑی فلم قرار پائی ہے۔ باکس آفس کی نئی فلم ٹرمینیٹر جینیسز اس ہفتے چار کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فلم میجک مائیک ایکس ایکس ایل کی تین ہزار سے زائد سینماؤں میں نمائش جاری ہے اور اس ہفتے دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔