Friday, May 3, 2024

امریکی باسکٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں نے گینز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

امریکی باسکٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں نے گینز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
January 3, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی باسکٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے ڈالا۔

سالِ نو کی خوشی میں نیویارک کے دِل یعنی ٹائمز اسکوائر  کا رخ کرنے والے کھلاڑیوں نے اپنی بے مثال باسکٹ بال ٹرکس پیش کر تے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہی قائم کر ڈالا۔

چھ کھلاڑیوں پر مبنی اس ٹیم نے ایک گھنٹے کے دوران348 بارہاف کورٹ بال باسکٹ کر کے دنیا بھر میں اپنی مہارت کا سکہ بٹھا دیا۔