Saturday, April 20, 2024

امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا امدادی پیکیج 600 سے بڑھا کر 2 ہزار ڈالر کرنے کی منظوری دیدی

امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا امدادی پیکیج 600 سے بڑھا کر 2 ہزار ڈالر کرنے کی منظوری دیدی
December 29, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا امدادی پیکیج 600 سے بڑھا کر 2 ہزار ڈالر کرنے کی منظوری دیدی۔ بل منظوری کیلئے سینیٹ بھیجا جائے گا۔

ری پبلکن پارٹی کی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی پیکیج کی رقم بڑھانے پر زور دیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کانگریس اور سینٹ کا پاس کردہ امدادی بل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا جو بل یہ میرے ڈیسک پر واپس بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں یہ اس سے مختلف ہے جس کی امید کی گئی تھی۔ یہ واقعی بہت شرمناک ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کانگریس اس بل میں ہر فرد کے لیے چھ سو ڈالر کی رقم بڑھا کر دو ہزار ڈالر یا جوڑوں کے لیے چار ہزار ڈالر تک کرے۔

ادھر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے پینٹاگون میں تعینات کردہ افسروں پر رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کے ساتھیوں کے اقدام سے امریکا کو سکیورٹی رسک کا سامنا ہے۔