Monday, May 6, 2024

امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا

امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
January 4, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز کی ادائیگی کے بل کے بغیر ہی امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز کی ادائیگی کے بل  کے  بغیر ہی  اپوزیشن ڈیموکریٹ  پارٹی کیجانب سے پیش کردہ چھ اخراجاتی بل کا ایک پیکیج منظور کرلیا  ہے جس کی مدد سےحکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن ختم ہو سکتا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد اُن تمام سرکاری اداروں کو 30 ستمبر تک رقوم میسر آئیں گی جو شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کو فنڈ مختص کرنے کے لیے ایک علیحدہ قانون سازی ضروری ہو گی۔ یہ وہ ادارہ ہے جو امریکہ میکسیکو سرحدی دیوار کے لیے رقوم کی نگرانی کرے گا جسے آٹھ فروری تک کے لیے رقم فراہم ہو سکے گی۔ دوسری جانب میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اور ڈیموکریٹس میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔