Friday, April 19, 2024

امریکی ایوان نمائندگان میں عراق اور شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا بل مسترد، حمایت میں دو سو اٹھاسی، مخالفت میں ایک سو ترانوے ووٹ ڈالے گئے

امریکی ایوان نمائندگان میں عراق اور شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا بل مسترد، حمایت میں دو سو اٹھاسی، مخالفت میں ایک سو ترانوے ووٹ ڈالے گئے
June 18, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے عراق اور شام سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کا بل مسترد کر دیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں بل کی حمایت میں دو سو اٹھاسی جبکہ مخالفت میں ایک سو ترانوے ووٹ ڈالے گئے۔ اس وقت عراق میں ساڑھے تین ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جو داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے رواں سال کے آخر تک فوجیں واپس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی فوری واپسی خطرناک ثابت ہو گی۔ عراق میں داعش کی مکمل شکست کے لیے ضروری ہے کہ عراق کی مقامی فورسز شدت پسندوں سے جان لگا کر لڑیں اور برسرزمین اپنی کامیابیوں کا دفاع کرنے کی قابلیت پیدا کریں۔