Thursday, March 28, 2024

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور
January 13, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کو صدارت سے ہٹانے کیلئے 25 ویں آئینی ترمیم لاگو کرنے سے انکار کر دیا۔ اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں مائیک پنس کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 25 ویں آئینی ترمیم لاگو کر کے ٹرمپ کو ہٹانےسے غلط روایات جنم لیں گی،،، ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کی کارروائی امریکا کے قومی مفاد اور آئین سے ہم آہنگ ہے۔

مائیک پنس کے انکار کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان نے ان سے ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں قرارداد اکثریتی رائے سےمنظور کر لی۔

دوسری جانب متعدد ریپبلکن ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تیاری کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئین کی 25 ویں ترمیم ان کے لئے کوئی خطرہ نہیں۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کی ایک اور کوشش بدترین انتقامی سیاست کا تسلسل ہے۔ آزادی اظہار کو جتنا آج  پابندیوں کا سامنا ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔