Monday, September 16, 2024

امریکی ایئرپورٹ پر وزیراعظم عباسی کی تلاشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی ایئرپورٹ پر وزیراعظم عباسی کی تلاشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
March 25, 2018

 نیو یارک (92نیوز) امریکہ کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تلاشی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔

 انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر امریکا کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ہیں، جہاں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سکیورٹی کے سخت مراحل سے گزرنے کیلئے تلاشی دیتے رہے، جس کے بعد وہ اپنا سامان اٹھائے سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

 وہاں موجود ایک نا معلوم شخص نے ان مناظر کو کیمرے میں محفوظ کیا، جو سماجی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئے ۔