Saturday, May 11, 2024

امریکی انجینئر کا ہائیڈروجن بم سے کہیں زیادہ تباہ کار ہتھیار ڈیزائن کرنے کا دعویٰ

امریکی انجینئر کا ہائیڈروجن بم سے کہیں زیادہ تباہ کار ہتھیار ڈیزائن کرنے  کا دعویٰ
February 2, 2021

واشنگٹن (92 نیوز)امریکی بحریہ کے ایک انجینئر نے دعویٰ کیا کہ اس کا ڈیزائن کیا ہوا ہتھیار اس قدر خطرناک ہے کہ دنیا کا موجودہ طاقتور ترین ہائیڈروجن بم بھی اس کے سامنے پٹاخے جیسا لگے گا۔

دی وار زون نامی ویب سائٹ نے گزشتہ دنوں  ایک  رپورٹ میں  امریکی بحریہ کی کچھ سرکاری  دستاویزات اور پیٹنٹس بارے بتایا کہ مذکورہ ایجاد سمیت دیگر کئی اور ایجادات ’’ سالویٹور سیزر پیز‘‘ نامی شخص کی ہیں جو امریکی بحریہ میں سینئر ایئرو اسپیس انجینئر کے  عہدے پر کام کر رہا ہے ۔

دی وار زون ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے ماتحت  نیول ایئر وار فیئر سینٹر میں  ان ’’ یو ایف اوپیٹنٹس‘‘ پر عملی طور پر کچھ نہ کچھ کام ضرور ہوچکا ہے ۔

واضھ رہے کہ انہیں ’’ یو ایف اوپیٹنٹس‘‘ کا نام ان کے حیرت انگیز اور ناقابل یقین ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔ ان میں سے شائد ہی کوئی ایجاد ایسی ہو جسے اس کے خالق ڈاکٹر سالویتور پیز نے ’’انقلابی‘‘ قرار نہ دیا ہو۔

ایس ایم ڈبلیو کے بارے میں پیز دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ہتھیار اتنا طاقتور اور اس قدر خطرناک ہو گا کہ اس کے سامنے  موجودہ زمانے کا طاقتور رترین ایٹم بم بھی  پٹاخے جیسا لگے گا۔