Sunday, September 8, 2024

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ مقبولیت میں ہیلری کو شکست دینے لگے

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ مقبولیت میں ہیلری کو شکست دینے لگے
July 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کی سبقت کم ہوکرنو پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن امریکا بھر کے طوفانی دورے کررہے ہیں۔ دونوں شخصیات کی مقبولیت اور پسندیدگی کے حوالے سے سروے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ کے مقابلے میں سبقت پہلی مرتبہ دس سے کم پوائنٹس پر آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ستائیس جون سے یکم جولائی تک ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر نو اعشاریہ چار فیصد کی برتری حاصل تھی۔ اس سے پانچ روز قبل تک ٹرمپ کے مقابلے میں ان کی مقبولیت گیارہ اعشاریہ دو فیصد زیادہ تھی۔