Wednesday, April 24, 2024

امریکی انتخابات نامزدگی‘ ریاست کنٹکی میں ہلیری‘ اوریگن میں برنی سینڈرز کامیاب

امریکی انتخابات نامزدگی‘ ریاست کنٹکی میں ہلیری‘ اوریگن میں برنی سینڈرز کامیاب
May 18, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں کینٹکی میں ہلیری کلنٹن نے میدان مار لیا جبکہ ریاست اوریگن میں جیت برنی سینڈرزکے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کینٹکی اور اوریگن کے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز ایک ایک ریاست میں کامیاب قرار پائے۔ ریاست کینٹکی میں ہلیری کلنٹن نے حریف برنی سینڈرز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ریاست کینٹکی میں ہلیری نے چھیالیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ لیے جبکہ ان کے حریف برنی سینڈرز کو 46.3 فیصدووٹ ملے۔ ادھر ریاست اوریگن میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن کو باآسانی شکست دے کر حساب برابر کر دیا۔ اوریگن میں سینڈرز کو 52 فیصد جبکہ کلنٹن صرف 46 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے حتمی نامزدگی کے لیے سینڈرز اور کلنٹن کے مابین مقابلہ جاری ہے تاہم ہلیری کلنٹن کو نامزدگی حاصل کرنے کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔