Saturday, May 18, 2024

امریکی الیکشن کا پہلا سرکاری نتیجہ 92نیوز نے جاری کر دیا

امریکی الیکشن کا پہلا سرکاری نتیجہ 92نیوز نے جاری کر دیا
November 8, 2016
نیوہمپشائر (ویب ڈیسک) امریکہ میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمپشائر کے قصبے ڈکشٹ ویلی نوچ‘ ملز فیلڈ اور ہارٹ میں پولنگ اور ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی۔ ڈکشٹ ویلی میں سے ہلیری نے میدان مار لیا۔ پاکستان میں یہ نتیجہ نائنٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے نشر کیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق ڈکش ویلی‘ ملز فیلڈ اور ہارٹ سے ہلیری کلنٹن کو سینتیس‘ ٹرمپ کو بتیس اور جانسن کو صرف ایک ووٹ ملا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چودہ کروڑ تریسٹھ لاکھ گیارہ ہزار ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چار کروڑ پینتیس لاکھ سے زائد لوگوں نے ارلی ووٹنگ کا فائدہ اٹھایا۔ تمام ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ پانچ سو اڑتیس ہیں اور کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئے دوسو ستر الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم کا آخری جلسہ فلاڈلفیا میں کیا جہاں انہوں نے کہا امریکہ اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن بہترین دن آگے آرہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری جلسہ فلوریڈا میں کیا جہاں ان کا کہنا تھا یہ انتخاب امریکہ کے بدعنوان سیاسی افراد کو مسترد کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ فوکس نیوز کے پول کے مطابق ہلیری کلنٹن کے پوائنٹس کی تعداد 48 ہے جبکہ ٹرمپ کے پوائنٹس 44 ہیں۔