Thursday, March 28, 2024

امریکی الزامات بے بنیاد ، مسترد کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

امریکی الزامات بے بنیاد ، مسترد کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
September 27, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات چین نے مسترد کر دیئے۔ ٹرمپ کی جانب سے چین پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ،جن کو مسترد کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ،نہ ہی کبھی کریں گے۔ اس کے جواب میں ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چین کے امریکی انتخابات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ ٹرمپ نےالزام لگایا تھا کہ ہماری تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے چین امریکی وسط مدتی انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کوناکام کرنا چاہتا ہے۔