Friday, April 26, 2024

امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی لڑائی جاری

امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی لڑائی جاری
July 4, 2021

کابل (92 نیوز) امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طالبان نے مزید تیرہ اضلاع پر قبضہ کر لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق اب تک افغان دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان قابض ہو چکے ہیں۔ طالبان نے جنوبی قندھار میں ایک اہم ضلع پنجوائی کا کنٹرول  بھی سنبھال لیا ہے جبکہ طالبان کابل سے 4 گھنٹے کے فاصلے پر لغمان کے علاقے تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے مختلف علاقوں میں حکومتی سرپرستی میں عام عوام نے بھی ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔ اسلحہ پکڑ کرخواتین بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

صدر اشرف غنی نے سابق مجاہدین کمانڈر عبدالراب رسول سیاف سے اہم ترین ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے پر زور دیا۔

ادھر امریکی افواج کا انخلا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور عالمی برادری کی طرف سے طالبان کی افغانستان میں کارروائیوں پر کوئی موثر ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔