Wednesday, April 24, 2024

امریکی افواج نے صوبہ ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ کر دیا

امریکی افواج نے صوبہ ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ کر دیا
March 4, 2020
 کابل (92 نیوز) امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ خطرے میں پڑنے لگا۔ امریکی افواج نے صوبہ ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ کر دیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان سنی لیگٹ کے مطابق فضائی کارروائی دفاعی نوعیت کی تھی ۔ حملے کے وقت طالبان جنگجو افغان فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا رہے تھے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان قیادت نے عالمی برادری سے تشدد میں کمی اور حملے نہ کرنے کا عہد کیا ہے ۔ طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ غیر ضروری حملے بند کرکے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے لیکن افغان فورسز کے دفاع کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے ۔ امریکا اور افغانستان معاہدے کی پاسداری جبکہ طالبان اس موقع کو ضائع کرنے پر تُلے ہوئے ہیں ۔ طالبان نے قیدیوں کی رہائی تک افغان فورسز پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور ملاعبدالغنی برادر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سے طالبان کے حملوں میں 20 افغان فورسز کے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں ۔