Wednesday, April 24, 2024

امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ

امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق  سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ
May 21, 2018
ہیوسٹن (92 نیوز) امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ ہو گئی۔ سبیکا کی میت براستہ استنبول، کراچی پہنچائی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد کراچی میں تدفین ہو گی۔ انتہا پسند امریکی نوجوان کی فائرنگ سےجاں بحق ہونے والی سترہ سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت پاکستان بھجوادی گئی۔ پاکستانی قونصلیٹ کی اہلکارعائشہ فاروقی کے مطابق سبیکا کی میت ہیوسٹن سے مقامی وقت کے مطابق دو بجے کراچی کیلئے روانہ کی گئی جو آئندہ صبح چھ سےسات بجے تک کراچی پہنچے گی ۔ سبیکاکی میت کے ساتھ اس کے ایک رشتہ دار بھی ہیں۔ اس سے پہلے ہیوسٹن میں سبیکا شیخ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں سے بیشتر پاکستانی تھے ۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ آئی تھیں اور عیدالفطر سے پہلے ان کی واپسی متوقع تھی۔