Friday, May 10, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان
April 10, 2021

نیویارک (92 نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان رہا، ایس اینڈ پی فائیوہنڈرڈ اور ڈاؤجونزمیں کاروبار ریکارڈ سطح پر بندہوا۔

ڈاؤجونز میں ایک سوچونتیس اعشاریہ نوچار پوائنٹ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  ڈاؤجونز صفراعشاریہ چارفیصد اضافے کے ساتھ ڈاؤجونز تینتیس ہزار چھ سو اڑتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

ایس اینڈ پی فائیوہنڈرڈ میں تیرہ اعشاریہ دو دو پوائنٹس کی برتری دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی صفر اعشاریہ تین دو فیصد اضافے کے ساتھ ایس اینڈ پی چار ہزار ایک سو دس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

نیسڈیک میں چودہ اعشاریہ چار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس تیرہ ہزارآٹھ سو تنتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔