Thursday, May 2, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان
January 10, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں سامنے آیا جبکہ دوسری جانب سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہو گیا۔ ایس اینڈ پی صفر عشاریہ دو آٹھ فیصد اضافہ کیساتھ دو ہزار پانچ سو اکیاسی عشاریہ چھ دو پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ ڈاؤجونز بھی صفر عشاریہ تین دو فیصد کا اضافہ کے بعد تئیس ہزار آٹھ سو چوسٹھ عشاریہ ایک سات پر پہنچ گیا۔ ایف ٹی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس صفر عشاریہ چھ چھ فیصد اضافے کیساتھ چھ ہزار نو سو چھ عشاریہ چھ تین پوائنٹس ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  بھی چھ عشاریہ ایک صفر ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت ایک ہزار دو   نواسی عشاریہ تین صفر ریکارڈ کی گئی۔ اسی کے ساتھ خام تیل کی فی بیرل قیمت  بھی دو عشاریہ پانچ چار ڈالر کے اضافے کے بعد باون عشاریہ تین دو ڈالر ہو گئی۔