Friday, April 26, 2024

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مندی کا رجحان
February 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ سونے کی فی اونس قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسٹینڈرڈاینڈپوور صفر اعشایہ نو چار فیصد کمی کے ساتھ دو ہزار سات سو چھ اعشاریہ صفر پانچ  پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ڈاؤجونز کی قدر میں صفر اعشاریہ آٹھ سات فیصدکی کمی  کے بعد پچیس ہزار ایک سو انہتر اعشاریہ پانچ تین پوائنٹس پر ریکارڈہوا ۔ ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں بھی ایک اعشاریہ ایک ایک  فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد سات ہزار  ترانوے اعشاریہ پانچ آٹھ پوائنٹس پر ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں صفر اعشاریہ ایک  ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک ہزار تین سو نو اعشاریہ پانچ امریکی ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ  ڈالر کی کمی  کے بعد باون اعشاریہ پانچ چھ ڈالر ہو گئی۔