Thursday, April 25, 2024

امریکی ارکان کانگریس نےروہنگیا مسلمانوں کےقتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا

امریکی ارکان کانگریس نےروہنگیا مسلمانوں کےقتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا
November 22, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ارکان کانگریس نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے دیا۔ سینیٹر جیف مارکلی نے کہا ہے کہ میانمار حکومت منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے رکن جیف مارکلی کا کہنا تھا کہ میانمارکی حکومت اور فوج سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔

سینیٹرجیف مارکلی کی قیادت میں وفد کو میانمار کی حکومت نے شورش زدہ ریاست رخائن کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد امریکی پارلیمنٹیرین کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازارمیں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کرکے انکی حالت زار کا جائزہ لیا تھا۔