Saturday, May 18, 2024

امریکی ائیر فورس کا گراؤنڈ بیسڈ انٹرسپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ ‏

امریکی ائیر فورس کا گراؤنڈ بیسڈ انٹرسپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ ‏
March 26, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی ائیر فورس نے اپنی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے گراؤنڈ بیسڈ انٹرسپٹر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ تجربے کے دوران امریکی ائیر فورس نے گراونڈ بیسڈ انٹرسپٹرسے بین الابراعظمی بلاسٹک میزائل مار گرایا۔

میزائل ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بین الابراعظمی بلاسٹک میزائیل کو  مارشل آئی لینڈز  میں ریگن ٹیسٹ سائٹ سے داغا گیا جبکہ گراونڈ بیسڈ انٹرسپٹر کو 4000 میل دور کیلیفورنیا میں ائیرفورس بیس سے چھوڑا گیا اور گراونڈ بیسڈ انٹرسپٹر نے کامیابی سے بلاسٹک میزائیل کو تباہ کر دیا۔