Saturday, May 4, 2024

امریکی آرٹسٹ نے مکھن سے فن پارے بنا ڈالے

امریکی آرٹسٹ نے مکھن سے فن پارے بنا ڈالے
January 8, 2018

پنسلوانیا ( 92 نیوز ) مکھن کا استعمال مختلف اقسام کی ڈشز میں کیا جاتا ہے لیکن جناب اسی مکھن سے آرٹ کے فن پارے بھی بن سکتے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیامیں 102واں فارم شو منعقد کیا گیا جس میں ناقابلِ استعمال مکھن سے تیار کردہ دیوہیکل فارم کا مجسمہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔

مجسمے کو نمائش کے بعد توانائی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ کھیتی باڑی کو فروغ دیتا یہ ایگری کلچر شو تیرا جنوری تک جاری رہے گا۔