Monday, September 16, 2024

امریکہ،شمال مشرقی ریاستوں کو ایک ماہ میں چوتھے برفانی طوفان کا سامنا

امریکہ،شمال مشرقی ریاستوں کو ایک ماہ میں چوتھے برفانی طوفان کا سامنا
March 22, 2018

امریکہ ( 92 نیوز) امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک ماہ میں چوتھے برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ ڈیڑھ فٹ تک برفباری ،بارشوں اورتیز ہواؤں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوچکاہے۔

امریکا ایک بارپھرشدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔شمال مشرقی علاقوں پربرف  اور تیز ہواؤں کا راج ہےجس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثرہواہے۔

نیویارک کےمیئربل ڈی بلاسیو کاکہنا ہےکہ فلاڈیلفیاسےنیویارک تک 12سے18انچ تک برفباری ہوئی ہےجس کی وجہ سےکئی علاقوں میں ٹریفک کانظام مفلوج ہوگیا جبکہ  کئی مقامات پر حادثات پیش آئے ، متعددتعلیمی اداروں کوبھی بند کردیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہر گھنٹے میں دو سے تین انچ برف پڑ رہی ہے جو صورتحال کو مشکل سے مشکل تربنا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی ساحل پر اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔۔

ادھرکیلی فورنیا میں بھی طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے وہاں کیچڑ کا سیلاب آنے کے خدشات پیداہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔