Thursday, March 28, 2024

امریکہ ،یورپ اور ایشیا میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

امریکہ ،یورپ اور ایشیا میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
November 23, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکہ ،یورپ اور ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں 0.9 فیصد اضافے کے بعد 1292.32 ڈالر فی اونس ہو گئیں ۔
لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد اضافے کیساتھ 1283.03ڈالر فی اونس ہو گئے ۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے بعد 1283.21 ڈالر فی اونس رہے ۔
عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 54 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے اضافے سے 46 ہزار 542 روپے کا ہوگیا ہے ۔