Sunday, September 8, 2024

امریکہ: ہائی سکیورٹی جیل میں ڈرون کے ذریعے ممنوعہ سامان پہنچانے کا منصوبہ ناکام، دو مشتبہ افراد گرفتار

امریکہ: ہائی سکیورٹی جیل میں ڈرون کے ذریعے ممنوعہ سامان پہنچانے کا منصوبہ ناکام، دو مشتبہ افراد گرفتار
August 25, 2015
میری لینڈ (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ہائی سکیورٹی جیل میں ڈرون کے ذریعے ممنوعہ اشیا پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے کمبرلینڈ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کار سوار دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے ایسا ڈرون برآمد ہوا جس کے ساتھ ایک پستول اور دیگر ممنوعہ اشیا چپکائی گئی تھیں۔ گرفتار ملزم یہ ممنوعہ سامان میری لینڈ کی ہائی سکیورٹی جیل میں پہنچانا چاہتے تھے۔ خفیہ ادارے کے اہلکار دونوں مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کر رہے تھے۔ پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اسٹیفن میئر کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کے باہمی تعاون اور بروقت کارروائی سے اس خطرناک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔