Friday, April 26, 2024

امریکہ کی کینڈل جینر دنیا کی مہنگی ترین ماڈل بن گئیں

امریکہ کی کینڈل جینر دنیا کی مہنگی ترین ماڈل بن گئیں
November 22, 2017

لاس اینجلس (92 نیوز) خوبرو امریکی ماڈل کینڈل جینر دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی مہنگی ترین ماڈل بن گئیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق کینڈل نے ایک سال میں دوارب روپے سے زیادہ کماکردنیا میں سب سےزیادہ کمانےوالی ماڈل کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹاپ بزنس میگزین فوربز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کینڈل جینر نے ایک سال کے دوران دوارب پچیس کروڑ روپے سے زیادہ کماکربرازیلین ماڈل غزیل سے یہ اعزاز چھین لیا۔ غزیل گزشتہ پندرہ سال سے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی ماڈل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق کینڈل نے نہ صرف فیشن شوز کے ذریعے پیسہ کمایا بلکہ ان کی دولت میں ٹی وی ریائلٹی شو، ملبوسات کی تشہیر اور فروخت سے ہونیوالی آمدنی بھی شامل ہے۔ کینڈل نے سوشل میڈیا  پر مختلف پراڈکٹس کی تشہیری مہم  سے بھی خوب دولت کمائی۔