Monday, September 16, 2024

امریکہ کی پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کی رٹ

امریکہ کی پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کی رٹ
August 12, 2016
واشنگٹن (92 نیوز) – پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاتعداد قربانیاں دیں لیکن امریکا کی ڈومور کی رٹ ہے کہ ختم ہونے کو ہی نہیں آرہی اور اب امریکہ نے داعش کو بھی پاکستان سے جوڑتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی مطالبہ کر دیا ہے امریکہ کا ڈو مور پر زور امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش اور طالبان نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ داعش ہو یا طالبان، پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرنا چاہئے اور اس حوالے سے پاکستان کے اعلیٰ حکام کو بھی کہہ چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قابل قدر اقدامات کیے لین ابھی بھی پاکستان کو خطرات سے جامع اندازمیں نمٹناہوگا۔ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفادمیں نہیں۔ امریکی ترجمان نے پاکستان سے تو خوب مطالبے کئے لیکن افغانستان میں موجود ملا فضل اللہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جو پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات کا ذمہ دار ہے۔