Friday, April 19, 2024

امریکہ کی میکسیکو سرحد پر آئے تارکین وطن پر اندھا دھند شیلنگ

امریکہ کی میکسیکو سرحد پر آئے تارکین وطن پر اندھا دھند شیلنگ
January 2, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی حکام نے میکسیکو سرحد پر آئے تارکین وطن پر اندھا دھند شیلنگ شروع کردی، شیلنگ امریکی سرحدی محافظوں کی جانب سے کی گئی۔ امریکی صدر کی پالیسیوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ امریکی سرحد کے محافظوں نے رات کے اندھیرے میں میکسیکو سرحد پر آنےوالے تارکین وطن پر  آنسو گیس کی شدید شیلنگ کردی۔ آنسو گیس کی شدید شیلنگ سے  سرحد پر لگائی گئی دیوار بھی دھوئیں کے بادلوں میں چھپ گئی۔تارکین وطن کی جانب سے  واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔