Friday, April 26, 2024

امریکہ کی طرف سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا خیرمقدم

امریکہ کی طرف سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا خیرمقدم
November 27, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کا خیرمقدم۔  ترجمان امریکی سفارتخانہ  نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمےکے لئے کام کرتے رہیں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں نئے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تقرری کا خیر مقدم  کیا گیا ہے۔ سفارتخانے کے ترجمان نے توقع ظاہرکی ہے کہ وہ پاکستان اور خطہ میں شورش کے قلع قمع اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ امریکی سفارتخانےنے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو تین سالہ مدت تقرری مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاکستان اور خطہ میں دہشت گردی کے سدباب میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان میں سویلین حکومت اور اداروں کے لیے جنرل راحیل شریف  کی اعانت قابل قدرہے۔ انہوں نے امن وسلامتی اور پاکستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متاثرکن اقدامات اٹھائے۔ امریکی سفارتخانے نے نئے چیئرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کومبارک باد پیش کی اور جنرل راشد محمود کی زبردست خدمات کابھی سراہا۔