Tuesday, April 23, 2024

امریکہ کی سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کے منصوبے کیخلاف قراراد منظور

امریکہ کی سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کے منصوبے کیخلاف قراراد منظور
July 18, 2019
واشنگٹن  (92 نیوز) ایوان نمائندگان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد پاس ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاس کی گئی۔ ایوان نمائندگان نے متحدہ عرب امارات اور اردن کو اسلحہ بیچنے کےخلاف بھی قراردادیں پاس کیں۔ اب ایوان نمائندگان سے پاس ہونے والی تینوں قراردادیں صدر ٹرمپ کو بھیج دی جائیں گی جو ممکنہ طور پر ویٹو کردیں گے۔