Friday, May 17, 2024

امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا

امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا
August 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) امریکہ کی قائم مقام اسٹنٹ سیکریٹری آف  اسسٹنٹ ایلس ویلزکا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کے صلاح مشورے کےبعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی قائم مقام اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ان کا دورہ اسلام آباد حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا گیا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی باہمی مشاورت سے کیا جائےگا۔

ایلس ویلز نے ایک روزہ دورے پر پیر کے روز پاکستان پہنچنا تھا۔ ان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع تھیں جن میں پاک امریکہ تعلقات، اففانستان میں قیام امن سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جاناتھا۔

ایلس ویلز اردن میں امریکی سفیر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔