Friday, April 26, 2024

امریکہ کو پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویش ہے !!! جان کیری کا نوازشریف کو فون

امریکہ کو پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویش ہے !!! جان کیری کا نوازشریف کو فون
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بڑھتی کشیدگی پر ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر امریکہ تعلقات معمول پر لانے کےلئے متحرک ہو گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی۔ جان کیری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کو پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویش ہے۔ نواز شریف کو فون کر کے بھی تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا خطے کے مفادات میں اہم کردار ہے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے جو بیان بازی ہو رہی ہے یہ امریکہ کےلئے کافی تشویشناک بات ہے۔ امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ کشیدگی کو قابو میں رکھا جائے تاکہ حالات زیادہ خراب نہ ہوں۔