Friday, May 3, 2024

امریکہ کو ذمہ دار شخص کی بطور صدر ضرورت ہے : اوباما

امریکہ کو ذمہ دار شخص کی بطور صدر ضرورت ہے : اوباما
May 7, 2016
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈٰیسک)امریکی صدر باراک اوباما بالآخر ٹرمپ کے خلاف بول پڑے کہتے ہیں امریکا کا صدر ہونا مذاق نہیں ہے اس وقت امریکہ حساس دور سے گزر رہا ہے امریکہ کو غیر سنجیدہ نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ اور زمہ ذار شخص کی بطور صدر ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر باراک اوباما نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی صدارت سنبھالنا کوئی تفریح  نہیں ہے بلکہ ایک انتہائی سنجیدہ کام ہے ۔ انہوں نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ کے  ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ  کے ماضی اور ان کے بیانات پرگہری نظررکھنے کی ضرورت ہے،  ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکاکاصدربننے اورکسی ٹی وی شومیں کی جانے والی  اداکاری  میں بہت  فرق ہوتا ہے ۔امریکا ایک حساس دور  سے گزر رہا ہے اور اس کی صدارت ایک سنجیدہ عہدہ ہے۔