Friday, April 19, 2024

امریکہ کا روسی کمپینوں اور افراد پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکہ کا روسی کمپینوں اور افراد پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان
September 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ نے روسی کمپینوں اور افراد پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ روس اور چین کیساتھ امریکا کے تعلقات مزید خراب ہو گئے۔ امریکا نے روس کی دفاعی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، جبکہ پابندیوں کی فہرست میں تینتیس دفاعی اور انٹیلی جنس کمپنیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ روس سے طیارے اور میزائل خریدنے پر چین بھی امریکا کے غضب سے نہ پچ سکا۔ امریکا نے روس کیساتھ ساتھ چین کےملٹری یونٹ پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین نے بھی امریکا کو کرارا جواب دینے ٹھان کی۔ چینی وزیر خارجہ نے امریکا کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فوری طور پر روسی کمپنیوں اور اہلکاروں پر کگائی جانیوالی پابندی ہٹائے۔ دوسری جانب روس بھی چین کے دفاع میں میدان میں اتر آیا۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکا آگ سے کھیل رہا ہے۔ 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور سائبر حملوں کے تناظر میں 19 روسی اداروں اور پانچ افراد پر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔