Monday, September 16, 2024

امریکہ کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کی بھرپور مالی امداد کا فیصلہ

امریکہ کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کی بھرپور مالی امداد کا فیصلہ
February 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کیلئے چھیاسی کروڑ ڈالر امداد کی تجویزدی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی بجٹ میں پاکستان کےلئے چھیاسی کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس رقم میں سے چھبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فوجی سازوسامان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی میں مرکزی حیثیت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رقم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔