Friday, March 29, 2024

امریکہ کا آئندہ دو سال میں فوج کی تعداد میں چالیس ہزار نفوس کمی کا اعلان

امریکہ کا آئندہ دو سال میں فوج کی تعداد میں چالیس ہزار نفوس کمی کا اعلان
July 10, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے آئندہ دو سال میں فوج کی تعداد میں چالیس ہزار نفوس کی کمی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی فورس مینجمنٹ کے ڈائریکٹررینڈی جارج نے فوج کی تعداد کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل آئندہ سال اکتوبر سے ہو گا اور دو سال میں مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اپنے سویلین ملازمین کی تعداد میں سترہ سو افراد کی کمی کرے گی۔ منصوبے پر عملدرآمد کے بعد امریکی فوج کی تعداد چار لاکھ نوے ہزار سے کم ہو کر چار لاکھ پچاس ہزار ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر عمل سے اندرون وبیرون ملک فوجی افسروں واہلکاروں کی تعیناتیاں بھی متاثر ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی تعداد میں کمی آئندہ عشرے میں فوجی اخراجات میں ایک ٹریلین ڈالر کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ کٹوتی اندرون اور بیرون ملک تمام فوجی تنصیبات پر اثرانداز ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا دو ہزار انیس تک مزید تیس ہزار فوجی کم کئے جائیں گے۔