Friday, April 26, 2024

امریکہ پاکستانی برآمدات میں بدستور سرفہرست، حجم 4.03 ارب ڈالرہوگیا

امریکہ پاکستانی برآمدات میں بدستور سرفہرست، حجم 4.03 ارب ڈالرہوگیا
July 24, 2019
اسلام آباد(کامرس ڈیسک )وزیر اعظم کے دورے سے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کی امید پیدا ہوگئی،گزشتہ مالی سال کے دوران امریکہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے بدستور سرفہرست رہا ، چین اوربرطانیہ فہرست میں دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 4.03 ارب ڈالررہا جو مالی سال 2017-18ئکے مقابلے میں 4.21 فیصد زیادہ ہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چین کوپاکستانی برآمدات میں پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 5.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ئکے دوران چین کوپاکستانی برآمدات کا حجم 1.85 ارب ڈالر رہاتاہم امریکا اورچین کی نسبت گزشتہ مالی سال میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں مالی سال 2017-18ء کے مقابلے میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔