Thursday, May 2, 2024

امریکہ : پانچ مشتبہ پیکٹ ملنے پر نیوجرسی کا الزبتھ ریلوے سٹیشن بند

امریکہ : پانچ مشتبہ پیکٹ ملنے پر نیوجرسی کا الزبتھ ریلوے سٹیشن بند
September 19, 2016
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیو جرسی کے الزبتھ ٹرین سٹیشن پر دھماکے نے خوف کی لہر میں اضافہ کر دیا۔ گزشتہ روز نیویارک اور نیوجرسی میں دھماکے ہوئے تھے۔ بم سکواڈ کو دھماکے سے قبل پانچ مشتبہ پیکٹ بھی ملے۔ روبوٹ پیکٹ کی جانچ کررہا تھا کہ ایک پیکٹ دھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیویارک اور نیوجرسی میں ہونے والے دھماکوں نے سکیورٹی اداروں کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔ آج نیوجرسی کے الزبتھ ٹرین سٹیشن کے قریب سے پانچ مشکوک پیکٹ ملے۔ حکام کے مطابق مشکوک پیکٹ کو ناکارہ بنانے کے لیے کنڑولڈ دھماکہ کیا گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے بعد ٹرین سٹیشن خالی کرالیا گیا اور لوگوں کو سٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے بم دھماکوں کی تحقیقات کے لیے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور مشکوک پیکٹ اور گزشتہ روز ملنے والی ڈیوائس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔