Sunday, September 8, 2024

امریکہ : ٹیکساس میں ایک گھر سے 6بچوں سمیت 8افراد کی لاشیں برآمد ، قاتل گرفتار

امریکہ : ٹیکساس میں ایک گھر سے 6بچوں سمیت 8افراد کی لاشیں برآمد ،  قاتل گرفتار
August 10, 2015
ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی پولیس چیف ٹم کینن کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مدد کیلئے پولیس کو ایک کال موصول ہوئی۔ جب پولیس متعلقہ گھر پہنچی تو کوئی باہر نہ آیا۔ پولیس نے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو ملزم ڈیوڈ کلونے نے فائرنگ شروع کردی۔ تقریباً ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد بالاخر ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس گھر میں داخل ہوئی تو وہاں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں چھ سے پچاس سال کے درمیان ہیں۔