Friday, April 26, 2024

امریکہ نے ہماری امداد نہیں ، خرچ کیا ہوا پیسہ بند کیا ہے، شاہ محمود قریشی

امریکہ نے ہماری امداد نہیں ، خرچ کیا ہوا پیسہ بند کیا ہے، شاہ محمود قریشی
September 2, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) خود امریکہ کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے  پر شاہ محمود قریشی نے  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہماری امداد نہیں ، خرچ کیا ہوا پیسہ بند کیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  امریکہ سے ہمیں امداد نہیں ملنی تھی بلکہ وہ پیسے ملنے تھے جو ہم نے اپنے وسائل سے دہشتگردی  کے خلاف خرچ کئے تھے ، 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ پاکستان آرہےہیں ، معاملے پر ان سے بات ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کو  جی ایچ کیو میں اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی تھی ۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کی گئی ہے جب کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر امداد منسوخ کی تھی ۔ اس طرح امریکہ اب تک پاکستان  کی 80 کروڑ ڈالر امداد کر چکا ہے ۔