Saturday, April 20, 2024

امریکہ نے پاکستان کے سفارتی ، سرکاری حکام کے لیے ویزہ مدت تین ماہ کر دی

امریکہ نے پاکستان کے سفارتی ، سرکاری حکام کے لیے ویزہ مدت تین ماہ کر دی
March 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) امریکہ نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری حکام کے لیے ویزہ مدت پانچ سال سے کم کرکے صرف تین ماہ کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ اب پاکستانی سرکاری حکام کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرے گا۔ صحافیوں کیلئے بھی ویزہ مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی۔ امریکہ نے ویزہ فیس میں 5 ہزار روپے کا اضافہ بھی کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ  پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزہ مدت میں کمی جیسے اقدامات کر چکا ہے۔